یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
یکم جون کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں یا کھولے جائیں صوبے متفق نا ہوسکے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔
کانفرنس میں صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں کوووڈ نائنٹین کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رہنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی۔
تینوں صوبوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تاہم خیبر پختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی۔
صوبوں میں اتفاق نا ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.